سندھ میں بچہ ایک دن کا گورنر بن گیا

ننھے ہیرو کا گورنر ہاؤس میں شاندار استقبال کیا گیا اور اسے گورنر کی نشست پر بٹھایا گیا، جس سے بچے کی خوشی دیدنی تھی۔

November 21, 2026 · قومی
سندھ میں بچہ ایک دن کا گورنر بن گیا

سندھ میں بچہ ایک دن کا گورنر بن گیا

بلڈ کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے والے ایک ننھے بچے کی سب سے بڑی خواہش اس وقت پوری ہوگئی جب اسے ایک دن کے لیے علامتی طور پر گورنر سندھ بنا دیا گیا۔

میک اے وش فاؤنڈیشن کے تعاون سے بچے کو گورنر ہاؤس مدعو کیا گیا، جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا اور اسے گورنر کی نشست پر بٹھایا گیا۔ گورنر بننے کا خواب پورا ہونے پر بچے کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔

اس خصوصی اقدام کا مقصد سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں زندگی کے مشکل حالات میں خوشی کے یادگار لمحات فراہم کرنا ہے۔

میک اے وش فاؤنڈیشن اس نوعیت کی سرگرمیوں کے ذریعے بیمار بچوں کی خواہشات پوری کرنے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے کام کرتی ہے۔