کراچی میں لرزہ خیز واردات، بیٹے نے تیز دھار آلے سے باپ کا سر کاٹ ڈالا

نارتھ کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ، ملزم فرار، پولیس نے تلاش شروع کردی

November 22, 2026 · جرم وسزا
کراچی میں لرزہ خیز واردات، بیٹے نے تیز دھار آلے سے باپ کا سر کاٹ ڈالا

کراچی میں لرزہ خیز واردات، بیٹے نے تیز دھار آلے سے باپ کا سر کاٹ ڈالا

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو ایم میں ایک انتہائی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے پے در پے وار کرکے اپنے 65 سالہ باپ کو قتل کردیا اور سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے مقتول کا سر دھڑ سے جدا کر کے اپنے ساتھ فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی ہے جن کا دھڑ گھر کے اندر سے برآمد ہوا جبکہ ملزم بیٹا رضوان واردات کے بعد والد کا کٹا ہوا سر لے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں باپ اور بیٹا اکیلے موجود تھے جبکہ خاندان کے دیگر افراد باہر گئے ہوئے تھے۔

ابتدائی تفتیش اور اہلخانہ کے بیانات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ادارے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

پولیس نے مفرور ملزم رضوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے اور اس کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات کو مکمل طور پر آشکار کیا جا سکے۔