سوشل میڈیا نے ڈرامے کے کرداروں کا تعلق بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری سے جوڑ دیا
’’ درنجات‘‘ میں بیلا اور امان میں شائقین کو سیاسی شخصیات کی مشابہت نظر آنے لگی
سوشل میڈیا نے ڈرامے کے کرداروں کا تعلق بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری سے جوڑ دیا
نجی ٹی وی کے ڈرامے ’’ درنجات‘‘ کے کرداروں بیلا اور امان گجر کو شائقین نے بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری سے جوڑدیا۔
ایک طرف شائقین ڈرامے کے کرداروں اور کہانی کے اتار چڑھاؤ پر جذباتی ہیں،اور دوسری طرف سوشل میڈیا صارفین کا ایک گروہ ایسا بھی ہے جنھیں بیلا اور امان کی شکلوں میں میں ماضی کے پاکستان سیاستدانوں کی جوڑی نظر آگئی۔دونوں کردار بالترتیب سحر ہاشمی اور شہریار منور نے اداکیے ہیں۔
کئی صارفین کو لگتا ہے کہ بیلا کی ظاہری شکل و صورت اور ہیئر سٹائل بے نظیر بھٹو کی شخصیت سے نقل کیے گئے ہیں اور امان گجر کی مونچھیں، عینک اور حتیٰ کہ بال بھی آصف علی زردای کے انداز کی ہوبہو کاپی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی چند تصاویر میں یہ مشابہت خاصی نمایاں دکھائی دیتی ہے۔
کچھ ایسے نوجوان صارفین جنھوں نے شاید صدر زرداری کی جوانی کی تصاویر نہیں دیکھیں وہ اس بات پر خوش گوار حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ صدر کبھی اتنے زیادہ خوبرو بھی تھے۔
صارفین کا کہناہے کہ امان گجر کا لُک صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی جوانی کے انداز سے متاثر ہو کر اپنایا گیا ہے یا شاید یہ انداز اُس وقت کا عام فیشن رہا ہو۔ یا پھر یہ محض ایک اتفاق بھی ہو سکتا ہے؟
ایک صارف نے لکھا کہ ان (شہریار منور کی) کی صدر زرداری سے بہت زیادہ مشابہت ہے۔