بلوچستان میں آپریشن عزم استحکام کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 12 دہشت گردہلاک

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چار اضلاع میں کارروائیاں

November 26, 2026 · اہم خبریں
کیچ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کیچ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

 

انسدادِ دہشت گردی کی مہم کے تسلسل میں، سیکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے اضلاع نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر متعدد آپریشنز کیے، جن میں بھارتی اسپانسرڈ 12دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

20 نومبر کو ضلع نوشکی میں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔21 نومبر کو ضلع سبی میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکا گیا اور بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ 22 اور 23 نومبر کو پنجگور اور کیچ کے اضلاع میں دو دیگر کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے مزید دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے (نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ) وژن عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی یہ بلا تعطل مہم ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی۔