جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
تھانہ سرور روڈ پولیس نے فلک جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے
November 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور کے جج منظر علی گل نے ملزمہ فلک جاوید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات کے تحت فلک جاوید کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔