صحافی شاہد میتلا ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا
ایڈیشنل سیشن جج ون کوئٹہ نے شاہد میتلا کی 30 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی تھی
کوئٹہ: صحافی شاہد میتلا عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد جمعرات کی شام ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے رہا ہو گئے ہیں۔
شاہد میتلا کو سابق نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی نے اسلام آباد سے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔
گرفتاری کے بعد انھیں کوئٹہ منتقل کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ سیون کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کیے جانے پر ان کے وکیل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی۔
ایڈیشنل سیشن جج ون کوئٹہ سید عبدالقادر شاہ بخاری نے بدھ کے روز شاہد میتلا کی 30 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی تھی۔
ضمانت منظوری کے بعد جمعرات کی شام انھیں جیل سے رہا کر دیا گیا۔