ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ گر گئی
پاکستان اے کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سیف حسن کو آؤٹ کیا۔ وہ 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش کی پہلی وکٹ گر گئی
دوحہ میں جاری ڈے اینڈ نائٹ مقابلے میں بنگلہ دیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کے 2.4 اوورز تک بنگلہ دیش نے ایک وکٹ کے نقصان پر 14 رنز بنائے تھے۔
پاکستان اے کی جانب سے علی رضا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سیف حسن کو آؤٹ کیا۔ وہ 5 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ علی رضا نے اپنے 1.4 اوورز میں 8 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری جانب محمود الحسن جوئے 9 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے جبکہ شہادت حسین بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔
پاکستان اے کی جانب سے محمد عمران نے بھی ایک اوور کرایا اور 4 رنز دیے، تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے اس اہم سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنائے گی۔