سندھ میں ترقی اور امن اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
اہم اجلاس، ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا، امن و امان کی صورتحال بہتر ہے
سندھ میں ترقی اور امن اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
کراچی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی، سرمایہ کاری اور امن و امان کی بہتری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں صوبے کی ترقی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کراچی کو ملک کا ترقی پسند اور معاشی طور پر متحرک شہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین شہر کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دنیا کے خطرناک ترین شہروں کی فہرست میں کراچی کی درجہ بندی 2013 کے چھٹے نمبر سے بہتر ہو کر 138ویں نمبر پر آ گئی ہے۔
حکومتی دستاویزات اور بریفنگ کے مطابق مالی سال 2026-27 کے لیے سندھ کا 720 ارب 6 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت انفراسٹرکچر، بلدیاتی نظام، آبپاشی، تعلیم، صحت اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں 76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ کچے کے علاقوں میں 594 افراد نے ہتھیار ڈالے اور امن و امان کی بحالی کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔