لاہور: نان بائیوں کی 4 دسمبر سے تندور بند کرنے کی دھمکی

اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے تناسب سے روٹی کا نیا سرکاری نرخ مقرر کیا جائے،مطالبات پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو 3 دسمبر تک کی مہلت

November 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اس حوالے سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی مرکزی باڈی کا اجلاس صدر محمد آفتاب اسلم گل کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ کے مبینہ ناروا سلوک کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے تندور مالکان کو سرکاری آٹے کی فراہمی بند کر دی ہے، جس کے باعث تندور مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت کے تناسب سے روٹی کا نیا سرکاری نرخ مقرر کیا جائے، ضلعی انتظامیہ کو مطالبات پر عمل درآمد کے لیے 3 دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 4 دسمبر بروز جمعہ سے تندور بند کرکے ہڑتال کی جائے گی۔