پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے طویل مطالعاتی دوروں پر پابندی عائد
محکمہ سکول ایجوکیشن کا اقدام، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پابندی فوری نافذ ہوگی۔
پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے طویل مطالعاتی دوروں پر پابندی عائد
لاہور (بیورو رپورٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے طلبا کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں سرکاری اور نجی سکولوں کے ٹرپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس پابندی کا اطلاق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔
دستاویز کے مطابق طلبا کو 50 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تفریحی یا مطالعاتی دوروں پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ قدم طلبا کی زندگی اور سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔