دنیا کی طاقتور 75 شخصیات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شامل

واشنگٹن :، امریکی جریدے فوربز نے 2018کی دنیا کی 75 با اثر ترین شخصیات کی سالانہ رینکنگ جاری کر دی ، اس میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شامل ہیں۔رینکنگ میں چینی صدر شی جن پنگ پہلے ، روسی صدر پیوٹن دوسرے ، امریکی صدر ٹرمپ تیسری ، جرمن جانسلر اینجلا مرکل چوتھے نمبر پر ہیں۔ ایمزون کے سربراہ جیف جانز پانچویں ، پوپ فرانس چھٹے ، بل گیٹس ساتویں ، اس فہرست میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دنیا کی آٹھویں طاقتور ترین شخصیت ہیں۔ دیگر شخصیات میں بالترتیب لاری پیج گوگل ، جیروم ایچ پاول ، صدر ایمانو ئیل میکخوان ، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ ، برطانوی وزیراعظم تھریسامے ، چینی وزیراعظم لی کی چپانگ ، امریکی تاجرو ارن بوفٹ ، ایرانی سپریم لیڈر علی خامینائی ، بینکر مار یو ڈراغی ، امریکی بینکر جیمی ڈیمون ، سرمایہ کار کا رلوس سلم ہیلو ، علی بابا گروپ کے سر براہ جیک ما ، آئی ایم ایف کی سر براہ کر سٹین لاگارڈ ، والٹ مارٹ سٹورز کے سر براہ ڈو میک میلن ، ایپل کے چیئر مین کک ، ایلون مسک ٹیسلا ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو ، ماہوا تینج چین ، لاری فینک بلیک راک ، ٹیوٹا موٹرز کے سربراہ کیوٹویوڈا ، جنرل الیکٹرک کے سربراہ جان ایل فلیزی ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گیوٹریس، بھارتی بزنس مین مکیش امبانی ، جین کلاڈجنکر یورپی یونین ، ڈیرن ووڈز ایکسون موبل ، سر گئی برن ایلفائے بیٹ ، کم جونگ ان شمالی کوریا ، چارلیس کوک کوک انڈسٹریز ، وزیراعظم شینز و ابے جاپان ، روپرٹ ملڈوک نیوز کا رپ ، ستیا ناڈیلا مائیکرو سافٹ ، جم یونگ کم ورلڈ بینک ، سٹیفن شوارزمان بلیک سٹون گروپ ، خلیفہ بن زید النیہان یو اے ای ، ہاروکیکو کوروڈ اجا پان ، مصری صدر عبدالفتح السیسی ، لی کاشنگ سی کے ہولڈنگز ، لوئید بلینک فن گولڈ مین گروپ ، ترک صدر طیب اردوان ، بوب ایگر والٹ ڈزنی ، مائیکل ٹیمر برازیل ،مائیکل بلومبرگ ، وانگ جین لن ڈالین وانڈا گروپ ، میری بارا جنرل موٹرز ، مون جے ان جنوبی کوریا ، ماسایوشی سون سوفٹ بینک کارپ ، برنارڈارنالٹ فرانس ، کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، رابن لی بائیڈو ، مائیکل ڈیل ، ہوئی کا یان ایور گرانڈ رئیل سٹیٹ گروپ ، لی ہسین لونگ وزیراعظم سنگار پور ، بشارالاسدشام ، جان رابرٹس امریکہ ، اینر یک پینا نیٹو صدر میکسیکو ، کین گریفین سائیٹڈل ایل ایل سی ، الیکوڈینگوٹ ڈینگوٹ گروپ ، مائیک پنس امریکی نائب صدر ، جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان ، روڈ ریگو ڈیوٹریٹ صدر فلپائن ، ابیگیل جانسن فائیڈ یلٹی انویسٹمنٹ ، ریڈہاسٹنگ نیٹ فلیکس، رابرٹ مولر امریکہ ، داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی ، بھارتی وزیر اعظم مودی ، جو کوویڈوڈوصدر انڈونیشیا اور جیانی انفانٹینو فیفا شامل ہیں۔