فوتو سوشل میڈیا
فوتو سوشل میڈیا

اذلان شاہ کپ،پاکستان اور جاپان کا میچ 1-1 گول سے برابر

ایپوہ: ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اور جاپان کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔

جاپان نے تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کرلی جب کین ناگایوشی نے 33ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو کامیابی سے گول میں بدل دیا۔

میچ کا چوتھا اور آخری کوارٹر اپنے اختتام کے قریب تھا، رانا وحید اشرف نے میچ کے آخری لمحات میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ایک بہترین گول کرکے پاکستان کو میچ برابر کرنے میں مدد کی۔

اس سے قبل پاکستان نے اتوار کو سلطان اذلان شاہ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں کوریا کو یک طرفہ طور پر 4-0 سے شکست دی تھی۔

دریں اثنا پاکستان نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو 5-4 سے شکست سے دو چار کیا تھا۔ پاکستان کا اگلا میچ اب اسی مقام پر 8 مئی کو کینیڈا کے خلاف ہے اور قومی ٹیم گول اوسط کی بنیاد پر اب تک ٹورنامنٹ میں سر فہرست ہے اور جاپان دوسرے نمبر پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔