رمضان المبارک کی آمد پر کمشنر کراچی نے پرائس لسٹ جاری کردی

کراچی: رمضان المبارک کی آمد پر کمشنر کراچی کی جانب سے پرائس لسٹ جاری کر دی گئی۔ کمشنر کرچی کی طرف سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق سموسہ قیمہ درجہ اول فی درجن 168 روپے جبکہ سموسہ قیمہ درجہ دوم فی درجن 120 روپے، سموسہ آلو درجہ اول فی درجن 168 روپے جبکہ سموسہ آلو درجہ دوم 120 روپے میں فروخت کئے جائیں گے۔ مکس پکوڑے درجہ اول فی کلو 220 جبکہ مکس پکوڑے درجہ دوم فی کلو 200 روپے فرخت ہوں گے۔ کھجلہ درجہ اول فی کلو 300 جبکہ کھجلہ درجہ دوم فی کلو 200 روپے فروخت کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پھینی درجہ اول فی کلو 312 جبکہ پھینی درجہ دوم فی کلو 212 روپے میں فروخت کی جائے گی۔ جلیبی درجہ اول فی کلو 240 جبکہ جلیبی درجہ دوم فی کلو 160 روپے فروخت ہوگی۔ ذرائع کے بقول کمشنر کراچی کی جانب سے دی جانے والی لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی قوانین کے مطابق عمل میں لائے جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.