نشے میں دھت آف ڈیوٹی پائلٹ کا دوران پرواز غل غپاڑہ

دبئی:خلیجی ملک کےآف ڈیوٹی نشے میں چُور پائلٹ نے ہنگامہ کرکے خلیجی پرواز کو سر پر اٹھالیا۔ طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی۔
مذکورہ شخص نے اپنے سامنے والی سیٹ پر لاتیں ماریں اور کھڑکی پرمُکے برسادئیے۔ سرٹی وی اسکرین پردے مارا۔ مسافروں اور عملے کو گالیوں سے نوازا۔ روکنے کی کوشش پر ائیر ہوسٹس کو زد و کوب کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مسافر کی حیثیت سے سفرکرنیوالے، ستائیس سالہ پائلٹ نے عملے کی اجازت کے بغیرفلائٹ کچن سے نشے کی حالت میں ہونے کے باجود مزید نشہ آور مشروبات کا استعمال کیا۔ عملے پر مغلظات کی بھرمار کردی۔ اور ائیرہوسٹس کو زدو کوب کیا۔

ساتھی مسافروں سے الجھنے سے باز رکھنے کے لئے انہیں ہاتھ باندھ کر بٹھا دیا گیا۔ تو مزید اشتعال انگیز رویے کا مظاہرہ کیا۔ خاتون کو سنگین نتائج اور جہاز کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔