5 فوجی گھوڑے اچانک بدک گئے ، انہوں نے دوڑ لگا دی ، فائل فوٹو
5 فوجی گھوڑے اچانک بدک گئے ، انہوں نے دوڑ لگا دی ، فائل فوٹو

لندن, فوجی مشقوں کے دوران گھوڑے بدک گئے، 4 سپاہی زخمی

لندن: سینٹرل لندن میں فوجی گھوڑے اچانک بدک گئے جس کے نتیجے میں 4 سپاہی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز بکنگھم پیلس کے قریب معمول کی فوجی مشقوں کے دوران 5 فوجی گھوڑے اچانک بدک گئے اور انہوں نے دوڑ لگا دی جس کی وجہ سے افراتفری مچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بکنگھم پیلس کے قریب ایک عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا جہاں اچانک کنکریٹ کے گرنے کی آواز سے گھوڑے گھبراگئے اور وہ بھاگنا شروع ہوگئے۔اس دوران گھوڑوں پر سوار 4 سپاہی زمین پر گر کر زخمی ہوئے جبکہ کچھ گھوڑے سڑک پر موجود گاڑیوں سے ٹکرا گئے اور انہیں چوٹ بھی آئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گھوڑوں نے ایک ٹیکسی کی کھڑکی توڑی اور ایک ڈبل ڈیکر بس کی ونڈ سکرین کو توڑا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی تھی جبکہ کچھ دیر بعد ہی گھوڑوں کو پکڑ لیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔