عمران خان سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سےپاکستان میں تعینات امریکی قائم مقام سفیر جون ہورو نےملاقات کی ۔
پاکستان میں تعینات امریکی قائم مقام سفیر جون ہورو نے بنی گالہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دی ،ملاقات کے دوران اسد عمر، نعیم الحق، شہزاد وسیم اور فواد چودھری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر امریکی سفیر جو ن ہورونے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ کی دور حکومت میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مزید بہتری آئے اس پر عمران خان نے کہا کہ پاک امریکاتعلقات کومزیدبہتربنائیں گے، امریکاسمیت تمام ممالک کیساتھ بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔