سیکیورٹی فورسزکی کارروائی،235 کلودھماکا خیزموادکی21بارودی سرنگیں برآمد

0

اسلام آباد:ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے ، ضلع ژوب کے سرحدی علاقے قمردین کاریزمیں سیکیورٹی فورسز نے کارروئی کر تے ہو ئے 235کلودھماکاخیزموادکی 21بارودی سرنگیں برآمد کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروئی کر تے ہو ئے محرم الحرام کے موقع پر استعمال کے لیے رکھی جانے والی کلودھماکاخیزموادکی 21بارودی سرنگیں برآمد کی ہیں،ملک بھرمیں آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری ہے ،جس کی وجہ سے ملک دشمن عناصر کو زبردست شکست کا سامنا ہے۔