ورلڈکپ ٹرافی دو دن کے دورے پرپاکستان پہنچ گئی

لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی ۔
ورلڈکپ ٹرافی لاہور میں دو روز کے لیے نمائش کے لیے رکھی جائے گی اور کل واہگہ بارڈر پر بھی اسے فوٹو سیشن کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ٹرافی 5 اور 6 اکتوبر کو اسلام آباد اور اس کے بعد 7 اور 8 اکتوبر کو کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ان ممالک میں بھی بھیجی جائے گی جو ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے رہے اور 100 روزہ ٹور میں ٹرافی انگلینڈ اینڈ ویلز کے شہروں میں جائے گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔