بلوچستان کےضلع لورالائی میں 3.5 شدت کا زلزلہ،کوئی نقصان نہیں ہوا

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع لورالائی میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز لورالائی کے 50کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 70 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔