موٹرسائیکل سمیت کراچی ایئرپورٹ میں گھسنے والاشخص گرفتار

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے قائداعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں گھسنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مشتبہ شخص سے اسلحہ یاکوئی دوسری خطرناک چیزبرآمد نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک شخص ایئرپورٹ سے جانے والے راستے سے راتنگ سائد پر موٹرسائیکل چلاکر ارائیول لاؤنج تک پہنچ گیااور گیٹ سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے ایئر پورٹ میں گھسنے سے بھگدڑ مچ گئی جس پر ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے مشتبہ شخص کی فوراًحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بظاہر یہی لگ رہا ہے کہ ممکنہ طورپرمذکورہ شخص نشہ میں دھت ہے۔

ملزم کے پاس سے کوئی ممنوعہ چیز نہیں تھی لیکن حقیقت تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

تبصرے بند ہیں.