عدم پیشی پر ماڈل ایان علی اشتہاری ملزمہ قرار، جائیداد ضبطی کا حکم

کسٹم کورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدم پیشی پر ماڈل ایان علی کو اشتہاری ملزمہ قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور ماڈل گرل کے اثاثہ جات ضبط کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم کورٹ راولپنڈی میں ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، ماڈل ایان علی ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیرحاضر رہی جبکہ ملزمہ کا وکیل عدالت میں پیش ہوا۔

عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے تفتیشی سے کہا کہ ایان علی کی جائیدادکی تفصیلات دی جائیں، بتایاجائے اشتہار ملزمہ کے گھر پر لگایا یا نہیں۔

جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کو دوماہ کا وقت دے چکے مگروہ پھر بھی نہیں آئیں۔ کسٹم کورٹ نے عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گواہوں کوشہادتیں قلمبندکرنے کیلئے 16 مارچ کوبلایا جائے۔