کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق ، 7 زخمی

کھلونا بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرک کے علاقے تخت نصرتی میں بچے دستی بم کوکھلوناسمجھ کرکھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے ۔

جاں بحق اور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

تبصرے بند ہیں.