لاہور میں قبر سے بچے کی لاش نکال کر بھیک مانگنے والا گرفتار

لاہور میں ایک ملزم نے قبر سے نومولود بچے کی لاش نکال کر بھیک مانگنا شروع کردی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں زندہ تو کیا اب مُردوں کا تحفظ بھی خطرے میں پڑگیا، بادامی باغ پولیس نے قبر کھود کر نومولود کی میت نکالنے والے ایک بھکاری الیاس کو گرفتار کیا جو میت تھامے ایک چوک میں بھیک مانگ رہا تھا، ملزم کو شک کی بنا پر چیک کیا تو کہانی کچھ اور ہی نکلی۔

میت شہری شجاع الرحمٰن کے نومولود بیٹے کی تھی، شجاع الرحمن کے ہاں 7 سال بعد بیٹا پیدا ہوا تھا جو چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کر گیا، بچے کی تدفین کی ریکی کرتے ہوئے ملزم نے موقع ملتے ہی قبر کھود ڈالی اور میت نکال کر بھیک مانگنا شروع کر دی۔

پولیس نے نومولود کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ بچے کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

تبصرے بند ہیں.