سعودی عرب نے پاکستان کیلیے رمضان المبارک کاتحفہ بھجوا دیا

سعودی عرب نے رمضان المبارک میں پاکستان کیلیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوا دیاہے ۔

سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ پاکستان بھجوایا گیاہے ، کھجوروں کا تحفہ ورلڈفوڈ پروگرام کے تحت بھیجاگیا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خادم حرمین شریفین سعودی فرمانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں منگل کو ہونے والے سعودی کابینہ کےاجلاس میں ”منفرد اقامہ “ کی منظوری دیدی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ منفرد اقامہ کا لائحہ عمل 90روز کے اندر اندر تیار کر لیا جائیگا۔ اس کی ذمہ داری خصوصی مرکز کے سپرد کر دی گئی۔مجلس شوریٰ نے بدھ کو منفرد اقامہ قانون کا مسودہ پاس کر کے حتمی منظوری کیلیے کابینہ کو بھیجا تھا۔

منفرد اقامہ مرکز سعودی عرب میں مقیم اور غیر مقیم غیر ملکیوں کیلیے منفرد اقامے کی شرائط اور اس کی درخواست کا طریقہ کار متعین کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.