مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

خراب موسم۔پی آئی اے نے ہفتہ اور اتوار کی کئی پروازیں منسوخ کر دیں

ملک کے مختلف علاقوں میں خراب موسم کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے 10اور11 اگست کے لیے اپنی بعض پروازوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قومی ائیرلائن کے مطابق ہفتہ 10 اگست 2019 کو کراچی سے سکھر اور پھر کراچی واپسی کی پروازیں پی کے 536 اور 537 ، اسلام آباد سے بہاولپور اور پھر اسلام آباد کی پروازیں پی کے 687 اور 688، اسلام آباد سے سکھراورپھراسلام آباد کی پروازیں پی کے 631 اور 632 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے نے ہفتے کو ملتان سے کراچی کی پرواز پی کے 581 کا وقت تبدیل کرکے دوپہر ڈھائی بجے کر دیا ہے۔

اسی طرح 11 اگست یعنی اتوارکو منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے رحیم یار خان اور پھرکراچی کی پروازیں پی کے 582 اور 583 ، کراچی سے بہاولپور اور پھر کراچی کی پروازیں پی کے 588 اور 589 ، کراچی سے سکھراورپھر کراچی کی پروازیں پی کے 530 اور531، کراچی سے ملتان اورپھرکراچی کی پروازیں پی کے 580 اور581 اور اسلام آباد سے ملتان اور پھر اسلام آباد پروازیں پی کے 681 اور 682 شامل ہیں۔

پی آئی اے نے موسم کی ناسازگار صورتحال کے باعث مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ جانے سے پہلے تازہ ترین صورتحال کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر 786۔786۔111 پر رابطہ کریں۔