تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔فائل فوٹو
تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔فائل فوٹو

اسرائیل کا100سفارتخانے بند کرنے کاانوکھا فیصلہ

بیرون ملک سفارتی ملازمین کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے کیخلاف اسرائیلی حکومت نے100 سے زائد سفارت خانےبند کردیے۔

اسرائیلی وزرات خارجہ نے کہاکہ اسرائیلی حکومت نے دنیا بھرکے سو سے زائد سفارت خانےغیرمعینہ مدت کےلیے بند کرنے کا اعلان کردیا، آخریہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

دنیا بھر کے درجنوں ممالک میں اسرائیل نے ہڑتال کے طور پر100 سے زائد سفارت خانوں کو معلق کردیا، اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس ہڑتال کا اعلان30 اکتوبر بروز بدھ کیا تھا۔

وزرات خارجہ نے یہ اعلان ٹویٹ کے ذریعے کیا، کہا جا رہا ہے کہ یہ اعلان وزارت خارجہ اوراور وزرات خزانہ کے درمیان تنازعات کے مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خزانہ نے دفتر خارجہ کے اہلکاروں پر ٹیکس ادا کرنے سے گریزکرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خارجہ کے اہلکاروں کو بھی عام اسرائیلی شہریوں کی طرح ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔

ہمیں افسوس ہے کہ اپنی ذاتی حیثیت بہتر بنانے کی کوشش میں وزارت خارجہ کے ملازمین نے ٹیکس ادا نہ کرنے کا انتخاب کیا۔ غیر ممالک میں تعینات اسرائیلی اہلکار قانون سے بالاترنہیں۔

اس اعلان کے بعد اس پرعمل کرتے ہوئے جرمنی اورامریکا سمیت دنیا بھر میں سفارت خانوں کو ہڑتال کے مدنظر بند کیا گیا ہے۔