16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کردی

عالمی مارکیٹ‌ میں نرخ گرنے کے بعد حکومت نے آج یکم مارچ سے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کردی، نئی قیمتوں کااطلاق ہوگیا۔

اوگرا کی جانب سے جمعہ کے روز وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری دے دی گئی ۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل بھی 7 روپے سستا کردیا گیا ہے۔
حالیہ کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 92 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔