شیخ رشیدکی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ میاں افتخار حسین

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے رہنما میاں افتخار حسین کاکہناہے کہ شیخ رشیدنے جیسے ریلوے کابیڑہ غرق کیا،وزارت داخلہ کابھی کریں گے،شیخ رشیدکی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہاکہ لوگ سوچ رہے تھے پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑےگی،پی ڈی ایم کی جماعتیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں،بلاول احتجاج میں شریک نہیں توان کے نمائندے موجودہیں،ہرایک کی اپنی حیثیت ہے،اسی حساب سے ریلی میں شرکت ہے،الیکشن کمیشن نے ان کا بھی کھاتہ کھول لیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے دروازے حکومت نے بندکیے،حکومت ڈھائی سال اپوزیشن کامذاق اڑاتی رہی،حکومت نے مذاکرات کو ہمارے خلاف استعمال کیا،عمران خان کی طرح سول نافرمانی کی بات نہیں کی،عمران خان عوامی دباؤبرداشت نہیں کرسکتے، ہمارا دبائو ان پر ہے جوعمران خان کو لائے ہیں۔۔

تبصرے بند ہیں.