کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کا دوسرا راونڈ ختم

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک سے حکومت کے مذاکرات کا دوسرا راونڈ ختم ہو گیا ہے ،مذاکرات کا تیسرا دور رات دس بجے ہو گا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے بتا یا کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا رائونڈ کچھ دیر پہلے اختتام پذیر ہوگیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت نے حکومت کی نمائندگی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تیسرا راونڈ رات کو دس بجے ہو گا جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.