مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو
مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

عیسیٰ نگری میں بچی سے مبینہ زیادتی،اہل علاقہ مشتعل

ماہ رمضان میں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں وحشی درندے نے بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں ایک شخص نے بچی سے مبینہ زیادتی کی، بچی سے زیادتی کی خبرعلاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور ملزم کی شناخت ہونے پراہل علاقہ مشتعل ہوگئے اور عوام کی بڑی تعداد نے ملزم کے گھر پر دھاوا بولا اور مبینہ ملزم کےگھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، متشعل افراد کی جانب سے ملزم کے گھر پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اورعوام کو منتشر کرنے کی کوشش کی تاہم ناکامی پر پولیس کی مزید نفری کو طلب کرلیا گیا ہے، بچی سے زیادتی کے واقعے پر علاقے میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جبکہ حسن اسکوائرکے اطراف ٹریفک بری طرح جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

عوام کے شدید اشتعال کے پیش نظرپولیس نے ملزم عامرکوگرفتارکرلیا،ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ایس ایس پی ایسٹ نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔متاثرہ بچی ملزم کی بہن سے ٹیوشن پڑنے جاتی تھی۔

متشعل مظاہرین کا موقف ہے کہ ملزم کو ہمارے حوالے کیا جائے، مبینہ زیادتی کا شکار بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں طبی معائنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔