امریکی ڈالرکی اونچی اڑان۔ انٹربینک مارکیٹ میں 173 روپے کا ہوگیا

کراچی:ملک میں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے اورانٹربینک میں ڈالر173 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالرایک روپے 82 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 2 روپے 2 پیسے اضافے سے ڈالر 173 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں نے ڈالرکی بڑھتی قیمت کو پاکستانی معیشت کیلئے منفی پیشرفت قرار دیا ہے۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جہاں رواں مالی سال میں بیرونی قرضوں کے بوجھ میں تقریبا 1800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.