فضا قومی نعروں سے ملی نغموں سے گونچ اٹھی،عماراتوں کو برقی قمقوں سے سجایا گیافضا قومی نعروں سے ملی نغموں سے گونچ اٹھی،عماراتوں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا
فضا قومی نعروں سے ملی نغموں سے گونچ اٹھی،عماراتوں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا

ملک بھر میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

کراچی: ملک بھر میں چودہ اگست کا آغاز ہوتے ہی 75 ویں آزادی کا جشن بھرپور عقیدت اور احترام سے منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی ہے۔

ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ شہروں، گلیوں محلوں میں قومی پرچم اور جھنڈیاں لگائی گئیں ہیں۔

رات بارہ بجتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم سمیت دیگر مقامات کے علاوہ کراچی، پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جس سے آسمان مختلف رنگوں میں رنگ گیا۔

یہ بھی دیکھیں

آڈیو لیکس تحقیقات: اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنانے کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، وفاقی وزرا کے علاوہ سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہان اور دیگر اعلی حکام کی شرکت