کراچی:بلدیہ ٹاؤن کے گودام میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کے جوتے راکھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن خیبرچوک میں جوتوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ، جس سےلاکھوں روپے کےجوتے جل کر راکھ ہوگئے
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائرٹینڈرکی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑیاں منگوائی گئیں
آگ کی شدت کو دیکھتےہوئے اطراف کے علاقے کو بھی خالی کرالیا گیا


آفائربریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری کے دونوں اطراف سے پانی ڈالا جارہا ہے ۔تاہم فائر ٹینڈرز کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔آگ بجھانےکے لیے واٹرٹینکر منگوائے گئے
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں