پاکستان آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا

ڈبلن: پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کا اسٹیٹس ملنے کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی ٹیم کے مدمقابل ہوگی۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ ٹیم کو آسان نہیں لیں گے ، میچ میں تمام نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔ آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 5 بولرز آزمائے جانے کا امکان ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیسٹ کیپ دیا جاسکتی ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ اسد شفیق، اظہر علی، بابراعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، فخر زمان، امام الحق، محمد عباس، محمد عامر، راحت علی، سعد علی، سمیع اسلم، شاداب خان اور عثمان صلاح الدین شامل ہیں۔