کراچی کی میوزک ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی کی میوزک ٹیچر کے قتل میں ملوث قاتل ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی میوزک ٹیچر کو اس کے شوہر، سوتیلے بیٹے اور ان کے ساتھی نے غیرت کے نام پر قتل کیااور بعدازاں مقتولہ کی لاش کو نندو کے قریب ویرانے میں پھینک گئے۔ایس ایس پی بدین عرفان سموں نے بتایا کہ مقتولہ جمیلہ کراچی کی رہائشی تھی ، اس نے جاوید لاشاری نامی شخص سے شادی کرلی جو پہلے سےے شادی شدہ تھا اور اس کے بعد حیدرآباد منتقل ہوگئی تھی۔ مقتولہ این جی اوز کی فعال رکن تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جمیلہ کو مقتولہ کے سوتیلے بیٹے جنید نے شوہر جاوید لاشاری اور ساتھی شیر زمان کے ساتھ مل کر حیدرآباد میں اس کی رہائش گاہ پر گلا دبا کر قتل کیا اور تیزاب سے لاش جلانے کی کوشش کی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔