دنیا میں لیزر فائر کرنے والا کانٹیکٹ لینس ایجاد

اسکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی کے محققین نے ایسا کانٹیکٹ لینس جو لیزر فائر کرے۔ یہ انتہائی پتلی جھلی ہوتی ہے جسے کانٹیکٹ لینس سے لگا کر لیزر فائر کی جاسکتی ہے۔ یہ جھلی ایک سیمی کنڈکٹنگ پولیمر سے تیار کی گئی ہے جو فائر کرتی ہے۔ ابھی اس کا تجربہ گائے کی آنکھ میں کیا گیا مگر محققین کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یہ انسانی استعمال کے لئے بھی محفوظ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جب یہ جھلی لیزر سے منور کی جاتی ہے تو یہ ایک منفرد ڈیجیٹل بار کوڈ بناتی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق اس لیزر کو سیکیورٹی ٹیگ کے طور پر ضرور استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ فوٹو میڈیسین کے ساتھ ساتھ دھماکا خیز مواد کو پکڑنے کے لئے بھی کارآمد ایجاد ثابت ہوسکے گی۔