غیرقانونی لیز کے ریفرنس میں3 سابق جنرلزو بریگیڈیئر سمیت 9 ملزمان طلب

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب کی غیرقانونی لیز کے ریفرنس میں تین سابق جنرلز اور بریگیڈیئر سمیت نو ملزمان کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے ریلوے گالف کلب کی غیرقانونی لیز کے ریفرنس میں تین سابق جنرلز اور بریگیڈیئر سمیت نو ملزمان کو طلب کرلیا۔ ملزمان پر غیرقانونی لیز کے ذریعے قومی خزانے کو 2 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت لاہور نے سمن جاری کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید اشرف قاضی، لیفٹیننٹ جنرل (ر)سعید الظفر، میجرجنرل (ر) حامد حسن بٹ اور بریگیڈیئر (ر) اختر علی بیگ کو طلب کیا ہے۔ عدالت نے سابق جی ایم ریلوے اقبال صمد خان، سابق ممبر فنانس خورشید خان، عبدالغفار، رمضان شیخ، پرویز قریشی اور رائل پام گالف کلب کے سپانسرز کو بھی عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔