نواز شریف کو ملک سے نہیں لوٹی ہوئے مال و دولت سے پیار ہے۔ شیخ رشید

کراچی:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے پاکستان پر الزام لگایا ،دنیا کی سازش ہے کہ ہمارے ملک کی فوج کا وقار خراب کیا جائے۔نواز شریف کو ملک سے نہیں لوٹی ہوئے مال و دولت سے پیار ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شیخ رشید نے الزام لگا یا کہ نواز شریف نے اجمل قصاب کا پتا بھارت کودیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ڈالرز میں قرضے لئے اور پاکستانی روپے کی قدر گرائی گئی تاکہ اگلی حکومت بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دب جائے۔ان کاکہنا تھاکراچی کسی کے باپ کی میراث نہیں کراچی سب لوگوں کاہے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ملک میں بجلی ،پانی ،گیس نہیں اگر پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔