مقبوضہ بیت المقدس: شہید فلسطینیوں کی تعداد 58 ہوگئی 2700 زائد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانےکی منتقلی کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے شدید احتجاج پر اسرائیلی فوج کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 58  فلسطینی شہید جبکہ 2700 سے زائد زخمی ہیں شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارخانے کی منتقلی کے خلاف فسلطینیوں کی جانب سے شیدید احتجاج کیا گیا۔ جس پراسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اب تک 58 شہید اور 2700 سے زائد افراد زخمی ہیں، شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے ظالم کے خلاف سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب نہیںکیا ، اجلاس جمعرات کو ہوگا۔