پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے 7مئی کو لاہور کے لیے جائے گی
پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے 7مئی کو لاہور کے لیے جائے گی

رمضان پیکج کے تحت ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ پر 20 فیصد رعایت

لاہور:پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا ہے ، جس میں تمام ٹرینوں میں ایڈوانس بکنگ پر 20 فیصد رعایت دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق خصوصی رمضان پیکیج کا اطلاق یکم رمضان سے 20رمضان تک ہوگا جبکہ اس کے بعد عید کے دنوں میں مسافروں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔