سیاسی جماعتیں اسلامی نظام کے رائج ہونے میں رکاوٹ ہیں-سراج الحق

 

لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کی راہ میں‌سیاسی جماعتیں‌رکاوٹیں بنیں، ہم ملک سے وی آی پی کلچر کا خاتمہ چاہتے ہیں.عدالتی فیصلوں میں قرآن اور حدیث کے فیصلے نظرنہیں آئے، ہم چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآنی فیصلے چاہتے ہیں،سراج الحق نے کہا کہ 70 سال گزر گے، پاکستان میں اسلامی نظام رائج نہ ہو سکا، 111 دن عدالتی نظام کا مشاہدہ کیا، عدالتی فیصلوں میں قرآن اور حدیث کے فیصلے نظرنہیں آئے، ہم چیف جسٹس کے ہاتھ میں قرآنی فیصلے چاہتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم مظلوم کو انصاف کی فراہمی چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ ہماری عدالتوں میں طاقتور کمزور نظر آئیں، ہم عوام کے چہرے پر خوشیاں اور سکون چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ رمضان کریم کا پیغام اللہ کو راضی کرنا ہے، رمضان کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے، قرآن ہماری زندگی گزارنے کا چارٹر ان کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام رائج کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں‌ کو کردار ادا کرنا ہوگا،سپریم کورٹ سےدرخواست کی ہے کہ پانامالیکس کے تمام ناموں کا احتساب ہو۔انھوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ جہاد کامہینہ ہے، قوم آئندہ انتخابات میں اسلامی نظام کو ووٹ دے.