جاپانی خواتین صحافیوں نے جنسی ہراسگی کیخلاف متحدہ تحریک کا اعلان کردیا

ٹوکیو: جاپان کی سیکڑوں خواتین صحافیوں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف متحد ہوکر تحریک کا آغاز کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں موجود ایک خاتون صحافی یوشیکو ہیاشی کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا میں جنسی طور پر ہراساں کرنے واقعات کے خلاف لڑںے کے لیے ایک ٹیم تیار کررہی ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ایسے ملک میں جہاں ’می ٹو‘ تحریک کافی دیر میں پروان چڑھی وہاں ایسی چیزوں کو وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔فری لانسر یوشیکو ہیاشی کا کہنا تھا کہ 86 خواتین صحافیوں نے مل کر وومن ان میڈیا نیٹ ورک جاپان (ڈبلیو آئی ایم این) قائم کی ہے تاکہ ہراساں کرنے اور بدتمیزی کے واقعات کو بے نقاب کرسکیں۔