مکہ سے مدینہ جانے والی بس حادثے کا شکار۔ 9 معتمرین جاں بحق

ریاض:سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارنے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 9 معتمرین جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ سے مدینہ جانے والی بس کو ہجرہ روڈ پرحادثہ پیش آیا جس میں 9 معتمرین جاں بحق اور 13زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔