کراچی: کورنگی میں بس الٹنے سے 2افراد جاں بحق ،7زخمی

کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چونگی کے قریب بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 7افراد زخمی ہو گئے ہیں۔رسیکیوذرائع کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث الٹی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،زخمیوں میں کسی کی حالت تشویشناک نہیں۔