کراچی میں مرغی کی قیمت آسمان کو پہنچنے کے بعد نیچے آنے لگی

کمشنر کراچی نے تازہ نرخوں کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی ہے۔تازہ پرائس لسٹ کے مطابق تین روز میں زندہ برائیلر مرغی 14 روپے فی کلو سستی ہوگئی،جس کے بعد برائیلر مرغی 184روپے سے کم ہوکر 170روپے فی کلو پرآگئی۔پرائس لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان 3روز میں برائیلرمرغی کے گوشت میں21 روپے کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد مرغی کا گوشت 285روپے سے کم ہو کر 264 روپے فی کلو ہو گیا۔