عام انتخابات 2017کےلئے ووٹرز کی حتمی فہرستیں جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےرواں سا ل ہونے والے عام انتخابات کےلئے ووٹرز کی حتمی فہرستیں جاری کردیں جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ہو گئی ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی انتخابی فہرستیں ردوبدل کے بعد جاری کی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق انتخابی فہرستوں کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 868 جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ہے۔خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 جبکہ بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 348 جبکہ فاٹا میں 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے۔