کشمیراورفلسطین میں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں شہریوں کے خلاف جرائم کی مذمت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر کشمیر و فلسطین سب سےپرانے تنازعات ہیں، جہاں جنیوا کنونشن اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کی جا رہی ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ سنگین جرائم کے مرتکب افراد کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔