عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد نمایاں کمی دیکھی گئی، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل جولائی کے سودوں کی قیمت میں میں ساڑھے چار فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
امریکی خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 23 سینٹس کی کمی کے بعد 67 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل میں کی قیمت 2 ڈالر60سینٹس کی کمی 76 ڈالر19 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایشیائی منڈیوں میں نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی، یہ قیمت سال2014 سے اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔