محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویوکی نئی وارننگ جاری کر دی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہیٹ ویوکی نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کواگلے تین روز تک محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ آج صبح 10 بجے کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
کراچی میں ایک بار پھر ہیٹ ویو کی وارننگ کے پیش نظر شہر میں اگلے تین روز تک درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
شہری صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں ، ہلکے رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور سرپر گیلا کپڑا رکھیں۔ یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے ہیٹ ویو اورگرمی کی شدت سے بچا جاسکتا ہے۔