روسی مسخروں نےبرطانوی وزیر خارجہ کوبے وقوف بنا دیا

روس سے تعلق رکھنے والےدو مسخروں نے برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن کو بے وقو ف بنادیا۔ مسخروں نے خود کو آرمینیا کا وزیراعظم ظاہر کرکے برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن سے 18 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی مسخروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برطانوی وزیرخارجہ کو کی گئی پرینک کال کی گفتگو جاری کی جس میں انہوں نے سالسبری میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔
فون کال میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے مسخروں کو آرمینیا کا وزیراعظم سمجھا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔
دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے نے فون کال کی تصدیق کی ہے اور اس حرکت کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق جانسن کو محسوس ہو گیا تھا کہ کوئی انہیں بے وقوف بنا رہا ہے۔